Skip Ribbon Commands
Skip to main content
SharePoint

Welcome to ADJD

Welcome to ADJD, please write your name and email to start chat.

  • logo

Thank you for visiting the Official Abu Dhabi Judicial Department website. How may I help you?

Thank you for chatting with us today. Have a nice day. Good bye.

آزمائشي يا ابتدائی عدالتیں، اپیلٹ عدالتیں، کیسیشن کی عدالت،  تجارتی عدالت،  لیبر عدالت،  کھیلوں کی ثالثی عدالت، غیر مسلم فيـملى عدالت، ميراث عدالت

 ہـوم پـیـج

 عدالتیں

ابوظہبی میں عدليہ کا نظام ابتدائی، اپیلٹ اور کیسیشن عدالتوں پر مشتمل ہے۔ عدلیہ کونسل کی تجويز پر مخصوص تنازعات کو سماعت کے لئے خصوصى عدالتوں كى تشكيل

اور ان کے حلقہ عدليہ کا بهى تعیين كرا سکتى ہيں، اور ایک عدالت، ابتدائی، اپیلٹ اور صادر شده احكام کو عملدرآمد کے چيمبروں پر مشتمل ہو سكتى ہے۔


آزمائشى يا ابتدائی عدالتیں دار الحکومت ابوظہبی میں تمام طرح کے مقدمات كا عام مرجع اور دائره كار ہیں سوائے اُن حالات کے جنہیں قانونى متن نے مستثنى' كيا ہو اور یہ 

عدالتيں میجر اور مائينر چیمبروں پر مشتمل ہیں جبکہ ميجر چیمبر تين جج اور مائنر ایک جج پر مشتمل ہیں اور ان میں چیمبروں اور مقدمات كى تعداد کے لحاظ سے

ملک كى سب سے بڑى عدالتوں میں سے سمجهے جاتے ہے، اور یہ عدالتیں ان مقدمات کو سننے کى صلاحيت رکھتى ہے جو ابتدا میں دائر كى جاتے ہیں:-


 ديوانى يا سول مقدمات:

دعوے اپنی نوعيت کے لحاظ سے تقسیم کئے جاتے ہیں جيسے كہ سول، تجارتى، انتظاميہ، ليبر، فيملى اور خلاصہ يا عاجل دعوے۔ مقدمات كى مالى قیمت يا نوعيت كے لحاظ 

سے ديكها جائے تو ان كى تقسيم میجر میں تين جج اور مائينر چیمبروں میں ایک جج پر مشتمل ہیں۔


سيشن مقدمات:

سيشن مقدمات كى تقسيم سنگین جرائم كے چیمبروں میں 3 جج، مواخذه جرائم اور خلاف ورزيان کے چیمبر میں ايک جج پر مشتمل ہیں۔ 

ابوظہبی عدليہ کی ابتدائى اور ان کے ما تحت ذيلى دفاتر کے مقامات : 

محكمہ عدلیہ - ابوظہبی كى ہیڈ آفس كى عمارت زايد سبورٹس سٹى کے احاطـے میں واقع ہے اور وہاں پر نوٹری خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
  •  بنی ياس ابتدائى عدالت بنى یاس میں واقع ہے اور وہاں پر نوٹری خدمات فراہم کی جاتی ہیں
  • ليبر عدالت مصفح میں واقع ہے
  • رحبہ ابتدائى عدالت رحبہ سٹي میں واقع ہے اور وہاں پر نوٹری خدمات فراہم کی جاتی ہیں
  • ظفره ابتدائى عدالت مدينہ زايد میں واقع ہے
  • رويس ابتدائى عدالت
  • مرفا ابتدائى عدالت
  • بیعہ ابتدائى عدالت سلع میں واقع ہے
  •  دلما ابتدائى عدالت جزيره  دلما میں واقع ہے
  • عدالت کى ذیلی عدالتيں ابوظہبی میونسپلٹی، لائسنس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ، ايميگريشن اور رہائشی انتظامیہ میں واقع ہے اور میونسپل عدالت ميں نوٹری خدمات شامل ہیں
  • نوٹری خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی دفاتر ابوظہبی تجارت اور صناعت چیمبر اور نجدہ سٹریٹ پر واقع ہے

مخصوص قضاوت يا عدالتیں:

محکمہ کے مفاد اور عدلیہ کے کام ميں مہارت کے طرف رہنمائی کی حمایت، اسى طرح کارکردگی کے سطح کو بلند کرنے اور مقدمات کے فیصلوں ميں جلد سنوائى یقینی بنانے

کے لئے ٹھیکداری اور تعمیراتی، بینکى اور مالیاتی ادارے، اسٹاک اور بونڈ، انشورنس اور تجارتی معاوضہ، فکری ملکیت، محضون بچوں کی ملاقات اور جزئی طور پر طبیغلطی 

کے تنازعات وغیرہ کی سماعت کے لئے مختلف مخصوص عدالتی چیمبروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، حال ہی میں گھریلو مزدوروں کے مقدمات کی سماعت کے چیمبروں کا بھی

قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ مزید برآں عدليہ محكمہ نے ابوظہبی میں کھیلوں کی ثالثی عدالت كا مقام بنانے کے لئے کھیلوں كى ثالثی بين الاقوامى كونسل کے ساتھ خاص معاہدہ کیا ہے 

جو کہ سویٹزرلینڈ کے لوزان شہر کے باہر کھیلوں كى پہلى عدالت ہوگى۔


 ابوظہبی سيشن عدالت:

عدليہ محکمہ کے سربراه نے سال 2018 کے گیارويں فيصلے سے اسے قائم كيا جو ایک چیف، قاضيوں کی کافی تعداد اور طريقہ كار كو نافذ كرنے كے لئے ملازم جو لازمی انتظامی 

اور تحریری کام کریں گے اور مقام ابوظہبى شہر میں ہوگا۔ اس عدالت كا مقامى حلقہ كار ابوظہبی کی ابتدئى عدالت اور اس کے ماتحت ذيلى عدالتوں جیسے ہوگا۔ سنگین جرائم، مواخذه جرائم،

 خلاف ورزياں اور قانون تعزيرات کے ما تحت اُن مخصوص سيشن مقدمات کے سماعت کرے گی جو كہ ابوظہبی كى خطـے میں پيش آئيں گے۔

جو ذيلى عدالتيں العين يا ظفره ابتدائى عدالتوں كے ما تحت ہیں، ان میں سنگین جرائم 3 جج اور مواخذه جرائم اور خلاف ورزياں کے چیمبروں ميں ایک جج سماعت كريں گے۔


 ابوظہبی كمرشيل يا تجارتى عدالت

ابوظہبی عدلیہ محكمہ کے سربراه شیخ منصور بن زايد ال نهيان کی پہل قدمی سے مئی 2008 میں ابوظہبی کمرشل کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ابوظہبی کى تجارتی سیکٹر کى تیز رفتار

ترقی سے نمٹنے کے لئے مؤثر، تجدُدانہ، سالميت بھرى عدالتی خدمات کی فراہمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے یہ عدالت بھی عام عدالتوں کی انتظامیہ میں شامل ہے۔ کمرشل

 عدالت کی ابتدائی عدالت میجر اور مائنر عدالتی چیمبروں پر مشتمل ہونے کے ساتھ اپیلیٹ عدالت اور توفیق و مصالحت کمیٹی جو کہ تنازعات کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر مشتمل ہے۔ 

كمرشيل عدالت کا يہ پیغام ہے کہ کاروباری اداروں اور کمپنيوں كو بہترین عدالتی خدمات فراہم كريں جس میں جديد ترین ٹیکنالوجی کى مدد سے انصاف تک رسائى میں دنيا كى بهترين طريقوں

 کا استعمال ہو اور اس سلسلے میں اطراف کے کچھ تفصيلات كى مراعات كے جاتى ہے خاص طور پر کاروباریوں کے لئے جن کے ہاں وقت بہت اہميت ركهتـى ہے۔

كمرشيل عدالت کا ہدف کاروباری ادارے اور کمپنيوں كو بہترین عدالتی خدمات فراہم کى جائیں جس میں جديد ترین ٹیکنالوجی کى مدد سے انصاف تک رسائى میں دنيا كى بهترين طريقوں

 کا استعمال ہو اور اس سلسلے میں اطراف کے کچھ تفصيلات كى مراعات كے جاتى ہے خاص طور پر کاروباریوں کے لئے جن کے ہاں وقت بہت اهميت ركهتـى ہے.


ابوظہبی ليبر عدالت:

ابوظہبی لیبر عدالت ایک عدالتی ساخت فراہم کرنے کے لۓ قائم کی گئی ہے جس كا ہدف روزگار مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور اس کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ اس كا
مقام وہاں پر موجود ہیں جہاں مزدوروں كى كثافت ہے. یہ عدالت لیبر قانون اور انسانی حقوق کے چارٹر کے ذریعہ پرایوٹ سکٹر کے ملازمین کے لئے لیبر مقدمات ميں فصيلہ سنوانے کے
لئے مخصوص ہيں، رفتار اور درستگی کو مد نظر ركهتے ہوے یہ عدالت پانچ "مائينر"، ایک "ميجر"، " اپیلٹ" چیمبروں اور "عملدرآمد انتظاميہ" پر مشتمل ہے. 
عدليہ محکمہ کے سرباراه کے بائيسويں فیصلے کے مطابق سال 2018 ميں ابوظہبی شہر میں ایک خصوصی عدالت قائم ہوئى جسے ليبر عدالت كا نام ديا گیا اور اس کے مقامی صلاحیت
ابوظہبی ابتدائى عدالت اور اس کے ماتحت تابع عدالتوں جيسے ہے، اور يه عدالت ابتدائى ماينر اور ميجر چیمبروں اور اسي طرح ابيليٹ چیمبر اور عملدرآمد انتظاميہ پر مشتمل ہے   
وتوجد بالمحكمة العمالية دائرة اليوم الواحد العمالية التي تختص بنظر جميع الدعاوى العمالية البسيطة، كما تضم المحكمة دائرة المنازعات الخاصة بعمال الخدمة المساعدة .
لیبر کورٹ میں ایک روزا لیبر چیمبر بھی موجود ہے جس میں تمام مزدوروں سے متعلق معمولی مقدمات ديكهے جاتے ہیں اور اسسٹنٹ مزدوروں کے لئے مخصوص تنازعوں کے چیمبر 
بھی شامل ہے. وتنظر المحكمة العمالية قضايا الأمور المستعجلة العمالية .

لیبر عدالت فوری ليبر معاملات پر بھی غور کرتے ہي

قانون کے مطابق، اور متعلقه اطراف کے مفاد میں، اس سے قبل لیبر کورٹ مقدمات درج كرانے والوں كو مصالحہ کمیٹی کى طرف بهيجتيے تهے جهاں تنازعہ کے لئے قابل رسائی حل ڈھونڈنے

پر کام كيا جاتا تها لیکن 2017 کے شروعات میں ليبر عدالت کے اتفاق اور مصالحہ کمیٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس طرح سے وزارت انسانی وسائل اور آبادکاری تنازعات کو

براہ راست لیبر عدالت کے حوالے کردیتـے ہیں جہاں پر الیکٹرانک رجسٹریشن سیکشن میں مقدمات درج كئے جاتے ہیں اور پهر مقدمات کے تيارى کے دفتر ميں ملازمين تنازعات كا انتظاميہ كاروائى

 اور فائل کو مخصوص چیمبر کے حوالہ كرنے سے پہلے مدعا كو پیشى كا طے شده تاريخ كا اعلان کردیتـے ہیں


کھیلوں کی ثالثی عدالت

دار الحكومت ابوظہبی نے مئی سال 2012 میں سویٹزرلینڈ کے باہر کھیلوں كى ثالثی عدالت کى پہلى مقام كى میزبانى کى۔

مزيد جاننے كے لئے


غیر مسلم کی فيـملى اور میراث کے عدالتيں

جناب شیخ منصور بن زاید ڈپٹی وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر اور ابوظہبی عدلیہ کے سربراہ کے فیصلے کو نافذ کرتے ہوے ابوظہبی ابتدائى عدالت ميں غیر مسلم کی لئے دو چیمبروں

 كو تشكيل دی گئی ایک فيـملى اور دوسرى میراث كى اور ان دونوں میں كام كا آغاز 5\2\2017 سے ہوا ہے۔

يہ دو چیمبر ایک انفرادی جج پر مبنى ہیں اور سماعت سکٹرى كى حاضرى میں ہوتى ہے۔ سول اور فيملى معاملات كے قوانين اور سول طريقه كار كا بھى دیکھ بھال کرتے ہيں. اپنے دائره اہليت

 كے مطابق یہ دو چیمبر تعلق ركھا افراد كے التجا پر وه تمام خدمات فراہم کرتے ہیں جن كا اندراج فيملى تصّور كے ما تحت اُن رياستوں كے قوانين كے مطابق جسكے وه باشندے ہو ، خاص طور پر:

  

غیر مسلم فيملى چیمبر كے اختيارات سے متعلق امور:

  • وہ تنازعے جو خاندانى يا گھریلو امور سے متعلق ہو جیسے منگنى، شادی، شادی شده جوڑوں کے حقوق اور ان كے باہمی فرائض۔
  • شادی شده جوڑوں کے درمیاں مالى امور۔
  • ازدواجى رشتہ کا خاتمہ۔
  • ازدواجى رشتہ کی صورت حال اور اہلیت سے متعلق تنازعات اور مسلـے۔
  • اولاد كا انتساب، فرزندى كا اقرار يا اسكا انكار اور والدين اور بچوں كے درمياں علاقہ کى درخواستيں۔
  • رشتہ داروں اور دامادوں پہ خرچہ کى پابندى۔
  • نسل اصلاح، گود لینا، ولايت، سرپرستي، قوامه (نگرانی)، حجر (ممانعت) ، غیر حاضرى ميں دیکھ بهال کی اجازت، کھوئـے ہوےكو ميت قرار دينا۔
  • وصيت او وراثت سے متعلق تنازعات اور مسلـے۔

غير مسلم ميراث چیمبر :

غیر مسلم کی میراث چیمبر کا دائره اہليت:

اس چیمبر کے دائرہ اختیار ميں وه مضامين ہيں جن سے مقصد غیر مسلم متوفی کے وارثين كى تحديد، اموال اور مالى حقوق، اُن كا حساب لگانا، صداقت نامہ جانشینی (سكسيشن سرٹيفيكيٹ) 

اور قوانين کے مطابق مستحق اطراف پر اُن کے حصوں كو بانٹنا۔

وه مقدمات جن ميں كسى موجود وارث كو نكالنا يا غير موجود وارث كو اندراج كرنا ہو۔

وه تنازعات اور مسلـے جو وراثت اور وصيت كـے متعلق ہو، اور اسکے علاوہ كوئى اضافى كاروائى جو وفات کے بعد سے جوڑی ہو۔


 كرايه دارى تنازعات کمیٹی

یہ کمیٹیاں مخصوص ان تنازعات پر غور کرتـے ہيں جو مالک او كرايہ دار كے ما بين رینٹل علاقہ كى وجہ سے پيدا ہوے ہو اور رینٹل كانٹريكٹ پر کسی بھی پارٹی کی طرف سے جمع کردہ 

وقتى کارروائی کی درخواستوں پر بھى فیصلہ کرتے ہيں جو سال 2006 کے بيسويں قانون ابوظہبی میں مالک اور كرايہ دار کے درمیاں تعلقات کی تنظیم کے سلسلے کے مطابق ہيں۔

  • ہر كرايہ دارى حل کمیٹی کی تشکیل ایک جج کی سربراہی اور دو ججوں کی رکنیت پر مشتمل ہے اور ہر کمیٹی میں ججز کی تعداد تین سے کم نہیں ہونے چاہئے اور کمیٹیاں عدليہ محكمہ کے ماتحت ہوں گى۔


اپیلــٹ عدالـــت

جدید عدالتی نظام کے بنیادی اصولوں میں سے یہ اصول ہے كہ مقدمہ بازى دو مرحلوں پر ہونے چاہئے جو كہ محكمہ عدليہ- ابوظہبی نے اپنایئے ہيں۔ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے مقدمہ

 بازوں کو ابتدائى عدالت کے فیصلے کو اپیل کرںے كا موقع دیا جاتا ہے اور يہ قانون کے مطابق حتمی فيصلہ شده مقدمات کے علاوہ  تمام قسم کے مقدمات میں ممكن ہيں۔

اپیلــٹ عدالت کی تكوين کئی چيمبر جو تین ججوں پر مشتمل ہے جو كہ ابتدائى عدالت سے اپيل شده حكم ميں فيصلہ سنواتـے ہیں اور اپیلــٹ عدالت كا دائره كار سول، تجارتي، ليبر، انتظامیہ

 (جو فرد اور حكومتے ادارے كے مابين ہو) ، فيـملى اور سيشن پر تقسيم ہے۔

اپیلــٹ عدالت نے مقدمہ بازوں کے حق كى مراعات کرتے ہوے ابوظہبی، العين اور ظفره کے شہروں میں اپیلٹ عدالتيں قائم کی ہیں تا کہ ان كو انصاف تک رسائی میں دشوارى نہ پیش آئے

اور اس طرح محكمہ عدليہ- ابوظہبی نے كوشش كى ہے اور ہر ممكنہ کوشش كر رہى ہے كہ ہر صاحب حق كو اسکا حق حاصل ہو جائے اور اس سے عدليہ كى بھى اپنى ہدف تک رسيدگی 

میں كاميابى ہوگی۔

عدليہ محکمہ کے سرباراه کى اككيسويں فیصلے کے مطابق سال 2018 میں ابوظہبی اور العین اپیلــٹ عدالتوں میں مخصوص محکمہ قائم کیا گیا جو ثالثی کے مقدمات کى سماعت كريں گے۔


 كسيشن عدالت

كسيشن عدالت ابوظہبی كى سب سے بالاتر عدالتى تنظيم ہے جس میں اپيلٹ عدالتوں کے جانب سے وه صادر شده احكام جن كو چیلنج كيا گیا ہو پر نظر آخرى کی درخواستيں، اور ابوظہبی

 ميں عدالتوں کے مابين دائرہ کار کے تنازعات میں سماعت کرتے ہيں۔ ایگزیکٹو کونسل کے اراکين اور ان کے علاوہ بڑے عہدہ داران جن کی تقرریاں صدارتى فرمان کے ذریعہ ہوئی ہو،

 ان کے احتساب کے متعلق مقدمات کی سماعت بھى کرتے ہيں۔ اس نوعيت كى كاروائى ایگزیکٹو کونسل کے صدر کی پیشکش اور حاكم امارت ابوظہبی کی منظوری پر، متعلقہ موضوع کى 

قانون کے مطابق ہوتی ہے۔كسيشن عدالت كى تكوين دس چیمبروں پر مشتمل ہے، دو سيشن، دو تجارتى، دو فيملى ، ایک انتظاميہ، ایک سيول، ایک ليبر، اور مزيد ایک اور جسے

 " ججوں کے معاملات کا چیمبر" کہا جاتا ہے جهاں پر عدلیہ کے ارکين كے خلاف جارى شده تنبيہ ناموں كے خلاف شكايتوں كى درخواستوں میں سماعت کرتے ہيں۔

اس عدليہ کے چیمبروں میں کم سے کم تین جج شامل ہوتے ہیں۔ جلسوں کا انعقاد كهلـے عام ہوتا ہے تاوقتيكہ قانون سازی اسے دوسری صورت میں فراہم نہ کرتا ہو یا عدالت اپنے آپ ہى یہ

 فيصلہ كرے يا عوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے مقدمه بازوں کی درخواست پر، یا عوامی اخلاقیات کے مراعات کے لئے، یا خاص گهريلو حالات کے لئے بند اجلاس منعقد ہو سکتے

 ہیں ليكن تمام حالات میں فيصلہ كى سنوائى عوامی سماعت میں کى جاتے ہے۔ كسيشن عدالت قانون درست طریقے سے نافذ کرانے كى نگرانى كرتى ہے اور اس کا اصل كام قانون کی تشریح

 کرنا اور عدليہ محکمہ کی طرف سے مقرر اسٹریٹجک مقاصد کے فریم ورک 

کے ماتحت كام كرنا ہے۔ اس کے ساتھ يہ عدالت جديد ترین ٹکنیکی طریقوں کے مطابق منصفانہ فيصلوں تک رسائى ریکارڈ مدت میں سنوائى كا خیال رکھتے ہے تا كہ ٹایم پہ حقدار کے حقوق

 کی فراہمی یقینی بنـے اور اس طريقـے سے انصاف کی کامیابی کی تصدیق ہو۔ بیرونی ماحول کے ساتھ رابطے جو مقامی، علاقائی، اور بین الاقوامی سطح پر عدليہ کے میدان ميں بحث و مباحثہ

اس کے ہم منصبوں سے، دلچسپی ركهنـے والے، ماہرین اور مقدمہ بازوں کے جمهور سے عدالتی معلومات ميں تبادلہ اور ان اصولوں کو قائم ركـنے کے لئے احکامات کو ویب سائٹ کے

ذريعـے یا عدالتی مطبوعات کے ذریعـے نشر كرنا اس عدالت کی اسٹریٹجک پالیسی ہے۔


عمـلدرآمد انتـظاميہ

عملدرآمد کی اہمیت كى تصور وہاں پائے جاتے ہے جہاں حق كو نافذ كرنے کا امكان نہیں کیا جاسکتا، چنانچہ عمل درآمد  انتظاميہ عدالت کے احکامات اور عدالتى آرڈر، معاہدے اور عدلیہ کی

 طرف سے توثیق شده صلح نامـے اور وه دستاويزات جنہیں قانون نے فورى نافذ اسناد كى صفت دى ہو کو نافذ کرنے کے لئے ذمہ دار ادارہ ہے۔ عملدرآمد انتظاميہ وه جبرى نفاذ بھی جارى كرتے

 ہيں جن میں كسى کے خلاف حكم صادر ہو، اور نفاذ كو جبرى لاگو کرنے کے لئے قانون کی طرف سے فراہم کئے جانے والے وسائل کا استعمال كر سکتے ہیں۔ سيول طریقہ کار کے قانون نے

 عملدرآمد جج کی صلاحيت اور جبرى نفاذ کے احكام كى تنظيم كى ہے۔

محكمہ عدلیہ ميں عملدرآمد انتظاميہ ابوظہبی، العين، منطقہ غربيہ اور لیبر عدالت میں چار شعبوں پر مشتمل ہے۔

عملدرآمد كے ہر شعبہ میں تین اساسى یونٹس شامل ہیں:

نفاذ یونٹ: چار اہم شعوبں کے ذریعے تمام عملدرآمد کا کام نافذ کرتى ہے:

  • عمومی عملدرآمد شعبہ
  • فيملى عملدرآمد شعبہ
  • انخـلا اور نيلامى عملدرآمد شعبہ
  • امانات اور دوسرى مقدمات كا عملدرآمد شعبہ

اس کے علاوہ ان کے ساتھ شامل

عمل درآمدی حمايت یونٹ:  اس یونٹ میں چار شعبوں کے ذریعـے عملدرآمد کے سارے كام کے لئے تمام حمايت اور انتظامی مدد  کی جاتی ہے۔

  • شعبہ اندراج/رجسٹریشن
  • شعبہ اعلانات
  • شعبہ حساب دارى/اکاؤنٹنگ
  • برآمد اور درآمد دستويزات، ٹایپنگ اور آرکائیو ڈویژن

ٹکنیکی جائزہ یونٹ: يہ یونٹ عملدرآمد كار کے ٹکنیکی امور کے مراجعے كا كام سنبھالتى ہے اور تمام ان پہلوؤں کو یقینى بناتے ہے جو عملدرآمد طریقہ کار کى سلامتى كو ٹکنیکی 

جانب سے حفاظت فراہم كرتى ہو۔    




ہم سے رابطہ کریں:

کال سینٹر: 8002353

لینڈ لائن نمبر:  +971-2-6 512222

واٹس ایپ نمبر : +971 2 800 2353  

اى ميل: info@adjd.gov.ae   


اس فارم کا ملاحظہ فرمائیں، یہ مطالبہ فارم منظورشده اورلازمى ہیں، مقدمے کے اطراف اس فارم کو بھرے اور اسے پرنٹ کرے. مطالبہ فارم كى منظورى کے لئے دستخط كرنا شرط ہے. مقدمے کی مظبوطی کے لۓ دیگر دستاوزات بھی منسلک کریں. 

فارم.

Listen

Share us